منہ جلنے اور معدے کی جلن ختم کرنے کیلئے دودھ انتہائی مفیدقرار
سینے اور معدے کی جلن کم کرنے کیلئے ایک گھریلو ٹوٹکا دودھ بھی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے
پینسلوانیا(نیٹ نیوز)سینے اور معدے کی جلن کم کرنے کیلئے ایک گھریلو ٹوٹکا دودھ بھی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مرغن اور مصالحے دار غذاؤں کی سوزش کم کرتا ہے ،اب ماہرین نے اس کے سائنسی ثبوت پیش کردئیے ہیں۔چکنائی والا یا چکنائی کے بغیر دودھ دونوں ہی مرچ مصالحوں کی شدت کم کرتے ہیں، اگرچہ میٹھے مشروب بھی اس جلن کو کم کرسکتے ہیں لیکن سافٹ ڈرنکس اس میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے ۔پینسلوانیاسٹیٹ یونیورسٹی نے اس ضمن میں ایک چھوٹا سا مطالعہ کیا ہے جس میں 72 افراد پر سات مختلف اقسام کے مشروبات آزمائے گئے تھے ۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چکنائی کے ساتھ اور چکنائی کے بغیر دودھ منہ اور معدے جلن دور کرنے میں سب سے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔مرچوں میں ایک مرکب عام پایا جاتا ہے جسے کیپسیسن کہا جاتا ہے ، یہ منہ اور معدے میں جلن پیدا کرتا ہے ، دودھ میں موجود خاص پروٹین اس کی شدت اور جلن کو ماند کرتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس جلن کو بیئر اور شراب نوشی سے کم نہیں کیا جاسکتا اور اس سے جلن مزید بڑھ جاتی ہے ، دوسری جانب سافٹ ڈرنک اور سوڈا بھی اس ضمن میں مفید نہیں ہوتے ۔