چین میں شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون طیارے کا تجربہ

چین میں شمسی توانائی سے اڑنے والے ڈرون طیارے کا تجربہ

ایک چینی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمسی توانائی سے اڑنے والا ڈرون طیارہ 8ہزار میٹر بلندی پر 12گھنٹے تک رات کے وقت پرواز کرسکتا ہے

بیجنگ (نیٹ نیوز) جس کیلئے اسے صر ف 8گھنٹے تک چارج کرنا کافی ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق چین نے سورج کی روشنی سے اڑنے والے بغیر پائلٹ کے ایک اور طیارے موزی ٹو کا کامیاب تجربہ کیا،اس ڈرون طیارے کو قدرتی آفات، مواصلات اور جاسوسی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ چین کی ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی نے ڈرون طیارے کا تجربہ ڈی ژنگ کاؤنٹی کے ایئرپورٹ پر کیا اوراسے کامیاب قراردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں