کاغذ پر بنے سکیچز کے ڈیزائن والے انوکھے ریسٹورنٹ کی دھوم

 کاغذ پر بنے سکیچز کے ڈیزائن والے انوکھے ریسٹورنٹ کی دھوم

جاپا ن کے دارالحکومت ٹوکیومیں ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جسے کاغذ پر بنے سکیچز کے ڈیزائن کے تحت بنایا گیا ہے ،

ٹوکیو(نیٹ نیوز)اس کی تصاویر دیکھ کر ایساہی لگتاہے کہ کاغذ سے بنے ہوئے سکیچز ہیں ۔اس ریسٹورنٹ میں دیواروں، فرش، میزوں، کرسیوں اور برتنوں تک کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کسی بھی زاویئے سے دیکھنے پر وہ کاغذ پر بنے سکیچ کی طرح نظر آتے ہیں۔ٹوکیو کے علاقے شِن اوبیوکو میں کھلنے والا ٹو ڈی کیفے نامی ریسٹورنٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ریسٹورنٹ نہیں بلکہ اسے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں موجود کیفے یی اونام ڈونگ کے ڈیزائن سے متاثر ہوکربنایاگیا،ان دونوں جگہوں میں غیرمعمولی مشابہت دکھائی دیتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں