موٹرسائیکل پر 56سیکنڈمیں 999سیڑھیاں چڑھنے کا ریکارڈ

موٹرسائیکل پر 56سیکنڈمیں 999سیڑھیاں چڑھنے کا ریکارڈ

موٹرسائیکل پر کرتب بازی دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے

شنگھائی (نیٹ نیوز)موٹرسائیکل پر کرتب بازی دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں نظر آنے والے چینی سٹنٹ رائیڈر کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو عمودی سیڑھیوں پر موٹر سائیکل چلانے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے ۔33 سالہ چینی موٹر سائیکلسٹ نے تیانمن پہاڑ پر بنی45 ڈگری زاوئیے پر بنی سکائی لیڈر کے نام سے مشہور 999 سیڑھیوں کو صرف 56 سیکنڈز میں عبور کر کے نہ صرف حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرڈالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں