گھر میں بنی ہوئی آئس کریم کا ناشتے میں استعمال فائدہ مند

  گھر میں بنی ہوئی آئس کریم کا ناشتے میں استعمال فائدہ مند

آئس کریم میں عمومی طور پر انڈے کی زردی،چینی ، دودھ، کریم اور پھل استعمال ہوتے ہیں

لاہور (نیٹ نیوز)اور اگر آئس کریم میں صرف یہی اجزا شامل ہوں تو اس کا ناشتے میں استعمال بے حد فائدہ مند ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ بازار سے ملنے والی آئس کریم میں بے تحاشہ چینی، مصنوعی مٹھاس اور مصنوعی رنگ شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہیں۔سائنسدانوں نے ریسرچ کے بعد حتمی رپورٹ میں کہاہے کہ اگر آپ گھر میں صحت بخش اشیا سے آئس کریم تیار کرسکتے ہیں تو اس کا ناشتے میں استعمال آ پ کوصحت مند رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں