ڈرون سے موبائل اور منشیات کی فراہمی

ڈرون سے موبائل اور منشیات کی فراہمی

سوشل میڈی اپر امریکی جیل میں آسمان کو تکتے قیدیوں کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے

اوہائیو(نیٹ نیوز)سوشل میڈی اپر امریکی جیل میں آسمان کو تکتے قیدیوں کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں آسمان سے موبائل فون گرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، یہ دراصل جرائم پیشہ افراد کی امریکی جیل میں قید اپنے ساتھیوں کو موبائل فونز اور منشیات کی فراہمی کیلئے ڈرون سروس کے استعمال کا ایک جدید طریقہ ہے جسے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلیا۔جرائم پیشہ افراد جدید ٹیکنالوجی کوجرائم کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن یہ ہوشیاری زیادہ دیر چل نہیں پاتی اور آخر کار دھر لئے جاتے ہیں جیسا کہ سی سی ٹی وی کیمرے نے یہ جرم اپنے اندر محفوظ کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں