جاپان میں 7.3ٹن وزنی ،27فٹ 9انچ لمبا روبوٹ تیار

جاپان میں 7.3ٹن وزنی ،27فٹ 9انچ لمبا روبوٹ تیار

جاپانی کمپنی نے دیوہیکل انسانی روبوٹ تیار کرلیا ہے جس کے سر پر بیٹھ کر اسے با آسانی کنٹرول کیا جا سکتا ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپانی کمپنی نے دیوہیکل انسانی روبوٹ تیار کرلیا ہے جس کے سر پر بیٹھ کر اسے با آسانی کنٹرول کیا جا سکتا ہے ،اس روبوٹ کا وزن 7.3 ٹن ہے جبکہ قد 27 فٹ 9 انچ ہے ۔کمپنی کے انجینئر زکا کہنا ہے وہ سائنس فکشن سیریز کے روبوٹ جیسا روبوٹ بنانا چاہتے تھے اور چھ سال کی محنت کے بعد اس مقصد میں نہ صرف کامیاب ہوگئے بلکہ اُن کے اس کارنامے کو گنیز بک میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اس روبوٹ کوجاپان کے مختلف شہروں میں نمائش کیلئے لے جایاجارہاہے اوراس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پربے حدمقبول ہورہی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں