اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ملاقات ہوئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 27, 2026
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مضبوط سیاسی تعلقات کو عملی اقتصادی فوائد میں تبدیل کیا جائے گا اور دونوں وزرائے خارجہ نے مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت قریبی رابطے اور تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments