آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں قومی معاملات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سب کو مل کر چلنا چاہیے، چوہدری صاحب آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔

ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وفاقی وزرا محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں شریک رہنماؤں کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...