بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا جانے والے فوجی سازوسامان کا راستہ تبدیل

ماسکو: (دنیا نیوز) فوجی گاڑیاں لے کر لیبیا جانے والے روسی بحری قافلے نے بحیرہ روم میں واپسی کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ پیش رفت 22 نومبر کو لیبیا کی بندرگاہ بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر یوکرینی سمندری ڈرون حملے کے بعد سامنے آئی، جس میں روسی بحری جہاز ڈوب گیا تھا۔

رائٹرز نے فوجی اور سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ روسی بحری قافلے کی سمت تبدیل کرنے کا واقعہ پہلی مرتبہ رپورٹ ہوا ہے۔

ایک اور روسی بحری قافلہ، جسے روسی جنگی جہاز ایڈمرل گولووکو کی حفاظت حاصل تھی، حملے کے روز آبنائے سسلی کے قریب واپس مڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک دوسرے بحری قافلے کی نقل و حرکت سے واقف حکام نے بھی اس کی لیبیا جانے کی سمت تبدیل ہونے کی تصدیق کی ہے، یہ قافلہ الجزائر کے ساحل کے قریب رکا ہوا تھا۔

روسی وزارت دفاع نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...