دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
فیصل آباد: (دنیا نیوز) موٹروے ایم فور کو دھند کے باعث فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم فور کے دیگر تمام حصے دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے کھلے ہیں۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کی جاتی ہے، شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دی جائے، صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر محفوظ رہتا ہے، دوران سفر گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔
شہریوں کو لین کی پابندی کرنے، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ سفر سے پہلے گاڑی کی فوگ لائٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز کی درست حالت یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments