خلیج عمان میں تجارتی ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان اہم واقعہ، تحقیقات شروع

خلیج عمان: (دنیا نیوز) خلیج عمان میں تجارتی ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی یو کے ایم ٹی او نے بحری جہازوں کو علاقے میں محتاط رہنے اور تازہ ترین سکیورٹی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

یو کے ایم ٹی او کے مطابق یہ واقعہ 22 نومبر کو ایران کے ساحلی شہر چابہار کے قریب پیش آیا، جس میں ایک تجارتی ٹینکر اور فوجی دستے شامل تھے، مشترکہ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کی 26 نومبر کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیج عمان میں امریکی بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد کے باعث بحری افواج کی موجودگی بڑھ گئی ہے، جبکہ ایرانی بندرگاہوں کے قریب بحری جہازوں کی نگرانی، رابطوں اور تصدیقی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

میری ٹائم حکام نے جہازوں کو احتیاط برتنے اور سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...