کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں عمارت کے ملبے تلے دبے دو افراد کو 55 گھنٹے بعد زندہ ریسکیو کر لیا گیا، عاصم اور عادل نامی دونوں افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے زندہ ملنے والے عاصم کی حالت تشویشناک ہے، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گری عمارت سے مزید نعشیں نکال لی گئیں، اموات 7 ہوگئی

عمارت کے ملبے سے اب تک 16 افراد کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے جبکہ 8 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

حادثے کے بعد 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...