خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) خلیج عمان میں امریکی فوج کے تجارتی بحری جہاز پر حملہ میں جہاز کا انجن اور نظامِ حرکت ناکارہ ہو گیا۔
امریکی فوج کے مطابق 26 نومبر کو خلیج عمان میں ایک تجارتی بحری جہاز کو ناکارہ بنایا، فوجی طیاروں نے جزیرہ ملک پلاؤ کے پرچم بردار بحری جہاز ایم وی پیسیفک آرچر کے پچھلے حصے کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کا انجن اور نظامِ حرکت ناکارہ ہوگیا، تاہم جہاز میں موجود تمام سویلین عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
حکام نے بتایا کہ بحری جہاز بندر عباس سے روانہ ہونے کے بعد علاقائی پانیوں سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments