رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری

دوحہ: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان شاہینز نے 233 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، حسن نواز 62 اور شاہ زیب خان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فرحان یوسف 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان عبدالصمد نے 44 جبکہ شامل حسین نے 14 رنز بنائے۔

اس سے قبل بنگلا دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

ایونٹ کا فائنل اتوار کو پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...