ہرقسم کے شیشے کی صفائی کیلئے روبوٹ تیار کرلیا گیا

ہرقسم کے شیشے کی صفائی کیلئے روبوٹ تیار کرلیا گیا

ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو خود کار طریقے سے ہر قسم کے شیشے کو صاف کرسکتا ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز) ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو خود کار طریقے سے ہر قسم کے شیشے کو صاف کرسکتا ہے ۔لموڈو ونڈو وزرڈ نامی یہ روبوٹ کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے کام کرتا ہے اور اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی چلایا جاسکتا ہے ۔اس میں ایک طاقتور سکشن نظام نصب ہے جو کھڑکی سے مضبوطی سے چپک کر نہ صرف دھول مٹی بلکہ فنگس اور جراثیم کو بھی صاف کردیتا ہے ، یہ روبوٹ اپنا کام نہایت خاموشی سے بغیر کوئی آواز پیدا کئے کرتا ہے ۔ روبوٹ کے خود کار نظام میں شیشے کا ایک نقشہ سا بن جاتا ہے جس میں کناروں کا بھی تعین ہوجاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں