فاسٹ فوڈ کھانے کی عادی خاتون کی بینائی ختم ہونے کا خدشہ

فاسٹ فوڈ کھانے کی عادی خاتون کی بینائی ختم ہونے کا خدشہ

برطانیہ کے شہرناروچ کی 25 سالہ خاتون ممکنہ طور پر رواں سال فاسٹ فوڈ کے استعمال کی وجہ سے نابینا ہونیوالی تیسری شخصیت بننے والی ہے ۔

ناروچ(نیٹ نیوز)برطانیہ کے شہرناروچ کی 25 سالہ خاتون ممکنہ طور پر رواں سال فاسٹ فوڈ کے استعمال کی وجہ سے نابینا ہونیوالی تیسری شخصیت بننے والی ہے ۔جیڈ ینگ مین نامی خاتون نے 22 سال سے پھل یا سبزی کو چھوا بھی نہیں اور صرف پیزا، پاستا، فرنچ فرائیز اوربرگروغیرہ کھائے ،جس سے وہ نیوروپیتھی نامی بیماری کا شکارہوگئی۔ برطانیہ میں رواں سال مزید 2 ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں صرف فاسٹ فوڈ کھانے والے 2 نوجوان بینائی سے محروم ہوئے ،فاسٹ فوڈ میں غذائی اجزانہ ہونے کی وجہ سے نیوروپیتھی کی بیماری لگنا عام بات ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں