کیا اکثر رات کو ٹانگوں میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ؟

کیا اکثر رات کو ٹانگوں میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے ؟

اگر آپ کو کبھی رات کو نیند کے دوران پنڈلی، پیر یا ران میں شدید تکلیف کا احساس ہوا ہو تو جانتے ہوں گے

لاہور(نیٹ نیوز)کہ یہ کس قدر دردناک ہوتا ہے ۔طبی زبان میں اسے چارلی ہارس کہا جاتا ہے جس میں اکثر نیند کے دوران پنڈلی، ران یا پیر کے مسلز میں شدید درد ہوتا ہے جو کہ چند سیکنڈ سے لے کر کئی منٹ تک برقرار رہ سکتا ہے ۔ ٹولیڈو میڈیکل سنٹر کے ماہر نبیل ابراہیم کے مطابق ایسا مانا جاتا ہے کہ مسلز کا یہ کھچاؤ اعصاب کی باربار ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ ہوتا ہے اور اس کا مسل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اس کی سب سے عام وجہ مسلز پر بہت زیادہ تناؤ یا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔دیگر عناصر میں دیر تک بیٹھے رہنا، خون کی ناقص گردش، مخصوص ادویات، سست طرز زندگی اور ضرورت سے زیادہ سخت ورزش کرنا بھی ہے ۔ سٹریچنگ اور مسلز رولر سٹک سے سخت مسلز کو ڈھیلا کیا جاسکتا ہے ۔ جسمانی طور پر متحرک رہنا بھی اس مسئلے کا شکار ہونے سے بچاتا ہے ، گھر اور دفتر میں مسلسل جسمانی پوزیشن کو بدلنا اس تکلیف سے بچاسکتا ہے ، جیسے ہر گھنٹے میں کرسی سے اٹھ کر کھڑے ہونا اور کچھ دیر چہل قدمی کرنا وغیرہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں