ڈرون کو دیر تک پرواز میں رکھنے والی اڑن بیٹریاں تیار

ڈرون کو دیر تک پرواز میں رکھنے والی اڑن بیٹریاں تیار

ہم نے تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا ہے کہ جنگجو طیارے اپنے مشن کو جاری رکھنے کیلئے پرواز کے دوران ہی دوسرے طیارے سے ایندھن حاصل کرتے ہیں۔

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)عین اسی تکنیک کو اب ڈرون پر کامیابی سے آزمایا گیا جس کے تحت بیٹری کو بھی اڑا کر ڈرون کے پاس لے جاکر اس میں آسانی سے نصب کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے سائنسدانوں نے چھوٹے ڈرون کو زمین پر اترے بغیر فضا میں دیر تک محوپرواز رکھنے کیلئے ڈرون بیٹری بنائی ہے جو چار پنکھڑیوں والے ڈرون پر آزمائی گئی ہے ۔کواڈ کاپٹر ڈرون چار موٹروں اور پنکھڑیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں ایک ڈرون ریسنگ بھی ہے جس میں بیٹری تھوڑی دیر میں ہی ختم ہوجاتی ہے ۔ اس کمی کو دور کرنے کیلئے یونیورسٹی کی ہائی پرفارمنس روبوٹکس لیب نے اڑنے والی اور ڈرون سے جڑنے والی بیٹری بنائی ہے ۔ اس کیلئے انہوں نے اوپر کی جانب ڈرون پر خاص لینڈنگ پیڈ بنایا ہے ۔ پھر بیٹری پر ہی پنکھڑیاں لگا کر اسے پروازکے قابل بنایا ہے اور یوں بیٹری احتیاط سے جاکر ڈرون کے اوپر بیٹھ جاتی ہے اور بیٹری کے کنارے ڈرون سے جڑ کر اسے بجلی پہنچانا شروع کردیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں