’’وائٹ بیل برڈ‘‘دنیا میں سب سے زیادہ چیخنے والا پرندہ
ماہرین نے دنیا کا سب سے زیادہ چیخنے والا پرندہ دریافت کرلیا ،جس کی آواز کی شدت 125 ڈیسی مل ہے ،
ریورڈی جنیرو(نیٹ نیوز)اسے ’’وائٹ بیل برڈ‘‘ کہا جاتا ہے اور اس کا نر پرندہ تیز آواز میں چلانے کا ماہر ہے ۔ ماہرین نے اسے زمین کا سب سے تیز آواز والا پرندہ قرار دیا کیونکہ آواز کے ثبوت مل گئے ہیں۔بعض پرندے خوبصورت چہچہاہٹ اور سریلی آواز سے پہچانے جاتے ہیں لیکن وائٹ بیل برڈ کی آواز ہارن جیسی ہوتی ہے ، کبھی یوں لگتا ہے کہ یہ آواز کسی ڈیجیٹل سسٹم سے خارج ہورہی ہے ۔یہ شمالی برازیل میں امیزون کی پہاڑیوں پر رہتا ہے ۔