سربین نوجوان نے اپنی زندگی کتوں کی فلاح وبہبود کیلئے وقف کردی
سربیا کے تاریخی شہر نیش سے تعلق رکھنے والا نوجوان ساشا پیسک دنیا بھر میں مشہور ہورہاہے
بلغراد(نیٹ نیوز)سربیا کے تاریخی شہر نیش سے تعلق رکھنے والا نوجوان ساشا پیسک دنیا بھر میں مشہور ہورہاہے ،اس کے مشہورہونے کی وجہ 750کتوں کو پناہ دیناہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساشا نے 2008 میں کتے کے کچھ ایسے پلّوں کی جان بچائی تھی جنہیں کسی نے شدید سردی میں مرنے کیلئے چھوڑ دیا تھا اوراب تک 11سالوں میں وہ 1200 سے زیادہ کتوں کی جان بچا چکے ہیں جن میں سے 750 کتوں کو انہوں نے اپنی ہی بنائی ہوئی پناہ گاہ میں رکھا ہوا ہے ۔ ساشا پیسک نے اپنی پوری زندگی ہی کتوں کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کردی ہے ۔