ڈولفن نے سمند ر میں پیڈل بورڈر کو ٹکر دے ماری
آسٹریلیا کے سمندرمیں ایک نوجوان پیڈل بورڈنگ کر رہا تھا
سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے سمندرمیں ایک نوجوان پیڈل بورڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران تقریباََ 20 ڈولفنز ایک ساتھ لہروں کے سامنے آگئیں اور ان میں سے ایک ڈولفن نے پیڈل بورڈر کو زرودار ٹکر دے ماری، جیسے کہہ رہی ہو میرے راستے میں کیوں آئے ۔یوں ڈولفن کی زوردار ٹکر سے پیڈل بورڈر سمندر میں گر گیا تاہم ڈولفنز کے جانے کے بعد اس نے خود کو سنبھالا اور باہر نکل گیا۔ڈولفن کی ٹکر سے نوجوان معمولی زخمی ہوا جبکہ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اورصارفین پیڈل بورڈرز کو محتاط رہنے کے مشوروں سے نواز رہے ہیں ۔