ایم آر آئی کو تیز اور بہتر بنانے والا 10ڈالر کا مٹیریل

ایم آر آئی کو تیز اور بہتر بنانے والا 10ڈالر کا مٹیریل

ایک ذہین میٹا مٹیریل کی بدولت مقناطیسی ارتعاشی (ایم آر آئی) تصویرکشی کو واضح، بہتر اور تیزرفتار بنایا جا سکتا ہے ۔

بوسٹن(نیٹ نیوز) اس طرح نہایت کم خرچ نسخے میں دنیا بھر کے مریضوں کا فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس مٹیریل کی قیمت بمشکل 10 ڈالر یعنی 1500 روپے ہے ۔ایم آر آئی کے ذریعے دماغی رسولی سے لے کر مسکیولر ڈسٹرافی تک کا پتا لگایا جاسکتا ہے لیکن یہ عمل مہنگا اور وقت طلب ہوتا ہے اور مریض کو بار بار شعاع (ریڈی ایشن) کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت میں لوگوں کو سکیننگ کیلئے طویل انتظار بھی کرنا پڑتا ہے ۔ایم آر آئی کا عمل تیز کیا جائے تو اس سے معیار اور سکین پر فرق پڑتا ہے لیکن اب اس کمی کو دور کرنے کیلئے بوسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ماہر پروفیسر ژن زینگ نے نیا مقناطیسی میٹا مٹیریل بنایا ہے جو کسی بھی سکیننگ کی جگہ پر رکھا جاتا ہے تو وہ مریض کے جسم سے خارج ہونے والی توانائی کو بڑھاتا ہے اور تصویر بہتر ہوجاتی ہے ۔ یہ اہم ایجاد صرف پلاسٹک اور تانبے کے تار سے بنائی گئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ان کا تیارکردہ مٹیریل سگنل تو نوائز ریشیو کو 10 گنا تک بڑھا دیتا ہے اور اس سے جسم کے حصے کے بہت تفصیلی اور روشن عکس ملتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں