سکاچ ٹیپ کے سرے کو تلاش کیسے کریں؟

سکاچ ٹیپ کے سرے کو تلاش کیسے کریں؟

گھر ہو یا دفتر بیشتر افراد کسی کاغذ کو جوڑنے یا کسی بھی مقصد کیلئے وائٹ سکاچ ٹیپ کا استعمال کرتے ہیں مگر جب بھی کوئی اسے استعمال کرنے لگتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز) تو ایک مسئلے کا سامنا بھی لگ بھگ ہر ایک کو ہوتا ہے اور وہ ہے اس ٹیپ کا سرا تلاش کرنا مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس مشکل کے آسان حل موجود ہیں ۔ٹیپ کے رول کے کونے پر اپنی انگلی کے ناخن کو رکھ کر اسے گولائی میں بڑھانا شروع کریں اور جہاں ٹیپ کا سرا آئے گا، وہاں کچھ موٹائی یا اونچائی انگلی کو محسوس ہوجائے گی، تاہم ایک طرف سے ناکامی ہو تو دوسرے کونے سے یہ کام کرکے کامیابی ممکن ہے ۔چاک کے سفوف کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، بس آٹے ، چاک یا بیکنگ پاؤڈر وغیرہ کو ٹیپ کے کونوں والے حصے میں چھڑکیں تو وہ سفوف چپکنے والے حصے میں جاکر چپک کر نمایاں ہوجائے گا۔اگر اکثر اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو ٹیپ استعمال کرنے کے بعد سرے پر ایک سے 2 سینٹی میٹر ٹیپ کو فولڈ کرلیں ۔ٹیپ کے سرے کے نیچے ایک چھوٹا سا کاغذ چپکا دیں تاکہ اگلی بار ٹیپ کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کو معلوم ہوجائے کہ سرا کہاں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں