کروڑوں سال پہلے اڑنے والے ڈائنوسارکی باقیات برآمد

 کروڑوں سال پہلے اڑنے والے ڈائنوسارکی باقیات برآمد

ماہرین نے 9کروڑ 50لاکھ سال پہلے زمین پر موجود اڑنے والے ڈائنوسار کی باقیات برآمد کرلیں

بیروت(نیٹ نیوز)ماہرین نے 9کروڑ 50لاکھ سال پہلے زمین پر موجود اڑنے والے ڈائنوسار کی باقیات برآمد کرلیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائنوسار کی سامنے آنے والی نئی قسم کی باقیات لبنان کے پہاڑی علاقے میں ایک جھیل کے قریب سے ملی ہیں ، پرندے کی نسل کے اس ڈائنو سارکو میمو ڈک ٹیلس کا نام سے پکاراجاتاتھا۔ماہرین کا کہناہے کہ ڈائنوسار کی باقیات پر مزید تحقیق کی جائے گی جس کے بعد اس کے بارے میں مزید انکشافات کئے جا سکیں گے ۔ماہرین نے اڑنے والے ڈائنوسار کی باقیات سے بنائی تھری ڈی تصویر بھی جاری کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں