سمارٹ ٹی وی تک ہیکرز کی رسائی ممکن ،گھرکی جاسوسی کا خطرہ
نیٹ ورک سے جڑے آلات میں اضافہ سائبر حملوں کاخطرہ بڑھا دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سمارٹ ٹی وی کے ذریعے آپ کی جا سوسی بھی کی جا سکتی ہے
لندن (اے پی پی)نیٹ ورک سے جڑے آلات میں اضافہ سائبر حملوں کاخطرہ بڑھا دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سمارٹ ٹی وی کے ذریعے آپ کی جا سوسی بھی کی جا سکتی ہے ۔ سمارٹ ٹی وی کی سکرین انٹرنیٹ سے منسلک ہوتی ہے اور ماہرین کے مطابق سمارٹ ٹی وی کیمروں کو ہیک کیا جا سکتا ہے جن کی مدد سے جاسوسی کی جا سکتی ہے ۔ ٹی وی کیمرے کی مدد سے ہیکر یہ جان سکتے ہیں کہ آپ نے گھر میں قیمتی اشیا تو نہیں رکھی ہوئیں ۔