ٹیٹو بنوانے کے شوقین برطانوی شخص نے پورابدن سیاہ کرڈالا
ٹیٹو بنوانے کے شوقین ایک برطانوی شخص نے اپنے چہرے سمیت پورے جسم کو سیاہ کرلیا ۔
لندن(نیٹ نیوز)ٹیٹو بنوانے کے شوقین ایک برطانوی شخص نے اپنے چہرے سمیت پورے جسم کو سیاہ کرلیا ۔27 سالہ ایلی انک کا تعلق برطانوی شہر برائٹون سے ہے اور وہ ٹیٹو کا چلتا پھرتا نمونہ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے پورے بدن کو سیاہ رنگنے کے بعد آنکھوں میں بھی سیاہی انڈیلی ہے اور نتھنوں اور منہ کے اندر سٹریچرلگا کر انہیں پھیلایا ہے ۔ایلی بچپن میں سپین گئے تھے جہاں ایک قبیلے نے ٹیٹو سے خود کو آراستہ کیا ہوا تھا جس سے متاثر ہوکر انہوں نے خود کوپورا سیاہ کرلیاہے ۔ ایلی کے مطابق وہ مصوری کے جنونی ہیں اور لڑکپن سے پکاسو کے مداح رہے ہیں۔