بچے کوبہلانے کیلئے مان نے اپنی شکل کے کارڈبورڈ لگادئیے
چھوٹے بچے ہر وقت نگاہوں کے سامنے اپنی ماں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ایک جاپانی خاتون نے حقیقت سے بھرپور،
ٹوکیو(نیٹ نیوز)چھوٹے بچے ہر وقت نگاہوں کے سامنے اپنی ماں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ایک جاپانی خاتون نے حقیقت سے بھرپور، اپنے قدِ آدم پوسٹر بنوائے ہیں اور کٹ آؤٹ کی صورت میں گھر کے مختلف کمروں میں لگادئیے ہیں۔ فوکی سیٹو نامی خاتون نے جب دیکھا کہ ان کا ایک سالہ بچہ ان کی عدم موجودگی پر بار بار رونے لگتا ہے اور وہ اپنے کام ٹھیک طرح نہیں کرپاتیں تو انہوں نے اپنے پوسٹربنواکراپنے اصل قد جتنے گتوں پر چپکا کر مختلف کمروں میں ایسی جگہ پر رکھ دیا جہاں بچہ بار بار انہیں دیکھ سکے ،اس عمل سے بچہ مطمئن رہنے لگاہے ۔