تھوک کر پیزا دینے والے ڈلیوری بوائے کوجرمانہ، قید کاامکان

 تھوک کر پیزا دینے والے ڈلیوری بوائے کوجرمانہ، قید کاامکان

ترکی میں ڈلیوری بوائے کو پیزا پر تھوک کر صارف کو پہنچانے پر 4 ہزار لیرا جرمانہ عائد کردیا گیا

استنبول (نیٹ نیوز)جب کہ اسے 18 سال قید کی سزا بھی متوقع ہے ۔اطلاعات کے مطابق مقامی عدالت نے ڈلیوری مین پر 4 ہزار لیرا کا جرمانہ عائد کر دیا جب کہ جان بوجھ کر آلودہ کھانا پہنچا کر صارف کی صحت کو خطرے میں ڈالنے پر ڈلیوری مین کو 18 سال کی قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے ۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے کیس کی تیاری میں مزید وقت حاصل کرکے 18 سال کی متوقع سزا کو فی الحال ٹال دیا ہے تاہم ملزم کے بچ نکلنے کے امکانات کافی کم لگتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں