نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید8 ہزار 183 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 30 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 29 ہزار 192 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 68 ہزار 624 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- کوروناسےمتاثر1353مریضوں کی حالت تشویشناک،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 11.92 فیصدرہی،این سی اوسی
Coronavirus Updates

انکم ٹیکس قانون کو سادہ ہونا چاہیے!

2001ء میں جنرل مشرف اور شوکت عزیز نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر نیا انکم ٹیکس قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پر بہت سوںنے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس یہ قانون بنانے کا اختیار نہیں۔ اس نکتے پر بھی زو ر دیا گیا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس قانون کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 77 کی خلاف ورزی ہے جو ایک جانے پہچانے اصول ۔۔۔''نمائندگی کے بغیر کوئی ٹیکس نہیں۔‘‘ کی روح کے مطابق ہے، تاہم جنرل مشرف نے احتجاج اور آئین کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء جاری کردیا ۔ ایسا کرتے ہوئے جنرل مشرف نے ضیا الحق کی یاد تازہ کردی جنھوںنے انکم ٹیکس آرڈیننس 1979ء نافذکیا تھا۔ 
افسوس کی بات یہ کہ غلط ڈرافٹ پر مبنی اُس قانون کو تین منتخب شدہ حکومتوںنے بھی برقرار رکھا۔ 2003۔2008 ء کے دوران پی پی پی کی مخلوط حکومت اور جون 2013ء میں اقتدار سنبھالنے والی موجودہ حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء پر نظر ِ ثانی کی زحمت تک نہیںکی، اگرچہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے(CIT v Ely Lilly & Others 2009 PTR 23) میں ایسا کرنے کی ہدایت کی تھی: '' قیام ِ پاکستان سے لے کر اب تک ہم ایسا کوئی انکم ٹیکس ایکٹ منظور نہیں کرسکے ہیں جسے اسمبلی میں زیر ِ بحث لایا گیا ہو۔ اب تک جاری کیے گئے دونوں آرڈی ننسوںکا نفاذ مارشل لاء دور میںہوا،آئینی صورت یہ ہے کہ جس آرڈیننس کو اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے تووہ چار ماہ کے بعد غیر موثر ہوجاتا ہے۔ اگر اسمبلی اسے منظور کرلے تو پھر یہ ایکٹ بن جاتا ہے اور اس کی آرڈیننس کی حیثیت منسوخ ہوجاتی ہے۔یہ پہلو ظاہر کرتا ہے کہ آئین، قانون ساز ادارے کو پابند کرتا ہے کہ وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون سازی کرے۔ تاہم مذکورہ آرڈیننس کا نفاذ متنازع تھا کیونکہ اس پر اسمبلی میں بحث نہیں کی گئی۔ اس کی وجہ سے متعلقہ محکمے اسے مختلف عدالتوں میں چیلنج کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ‘‘
انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء کا ڈرافٹ اس قدر متنازع ہے کہ اس میں گزشتہ دس سال کے دوران دو ہزار سے زیادہ مرتبہ ترمیم ہو چکی ہے۔ اس کی وجہ سے عدالتوں میں بہت سے کیسز دائر کیے گئے اور کنفیوژن نے جنم لیا۔ اس کی تفصیل Law & Practice of Income Tax, Volume I, pp 1-14 میں دیکھی جاسکتی ہے۔ چونکہ پارلیمنٹ اور ایف بی آراس کے فریم ورک میں موجودہ متنازع امور کو ختم کرنے میں ناکام رہے، اس لیے سپریم کورٹ کا 2009ء کاحکم نامہ آنے تک اربوں روپے کے محصولات ضائع ہوچکے تھے۔ فاضل عدالت نے لکھا۔۔۔''ایسا لگتا ہے کہ اس آرڈیننس کو جلد بازی میں ڈرافٹ کرتے وقت اہم شقوں کو حذف
کردیا گیا۔ اس کا جائزہ لینے سے یہ حقیقت منکشف ہوتی ہے کہ بنائے جانے کے وقت سے ہی اس آرڈیننس میں نہایت سرعت سے لگاتار ترامیم کرنے کو روا رکھا گیا۔ یہ بات قابل ِ غور ہے کہ سیکشن 238 کے مطابق آرڈیننس کا نفاذ اُس تاریخ سے عمل میں آتا ہے جس دن وفاقی حکومت سرکاری گزٹ میں اس کا نوٹیفکیشن جاری کردے۔ چنانچہ یہ نوٹیفکیشن (SRO No. (381(I)/2002) 16جون 2002ء کوجاری ہوا اور یکم جولائی سے نافذ العمل سمجھا گیا ۔ تاہم اگر اس آرڈیننس میں ایک ہزار سے زائد ترامیم نہ کی گئی ہوتیں تو شاید اس کی حتمی تاریخ کا تعین کرنے میںکوئی دقت پیش نہ آتی۔ ‘‘
2009 PTR 23 [Para 53]ء میں سپریم کورٹ نے بہت وضاحت سے کہا۔۔۔'' اس کی زبان ، مواد اور دائرہ ِ کار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کی غلطیوں کو دور کیا جاسکے اور اسے اس قابل بنایا جائے کہ عام ٹیکس دہندگان بھی اسے سمجھ سکیں۔ ‘‘ 22 جون 2009ء کو آنے والے اس فیصلے نے آئین کے آرٹیکل 189 کے مطابق حکومت کوپابندکیا لیکن تاحال اس پر عمل نہیںہوا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے گورکھ دھندے کی وجہ سے فی الحال ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے کچھ نہیں کرسکا ۔ 
اس پس ِ منظر میں موجودہ حکومت کی طرف سے ایک حوصلہ افزا پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے کہ اس نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے تاکہ نیا اور سادہ تر انکم ٹیکس قانون بنایاجاسکے۔ بنائے جانے والے نئے ٹیکس قانون موجودہ کم ازکم ٹیکس کی حد ، رعایت ، چھوٹ اور خود تشخیص کی سہولت کوختم کردیا جائے۔ اس کی بجائے ٹیکس دہندگان کو Taxpayers' Bill of Rights کے تحت حق دیا جائے کہ وہ جا ن سکیں کہ ان کا ادا کردہ ٹیکس کسی مخصوص طبقے کی عیش عشرت کی بجائے عوامی فلاح کے کاموں پر خرچ ہوگا اور ایک آزاد اور خود مختار ٹیکس ایپلیٹ سسٹم اس پر نظر رکھے گا۔ اس نئے انکم ٹیکس قانون کو جلد از جلد بنانے کے لیے بھر پور کوششوںکی ضرورت ہے۔ اس کو مندرجہ معروضات کا حامل ہونا چاہیے:1۔ آئین کے آرٹیکل 3 کے تحت ٹیکس کو نظام کے تحت لایا جائے۔2۔مختلف درجہ بندیوں میںیکساں ٹیکس کو نافذ کیا جائے۔3۔ بالواسطہ ٹیکسز پر انحصار کم سے کم کیا جائے۔4۔عوام کو ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنایا جائے۔ 5۔ ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ٹیکس وصول کرنے کی روایت ختم کی جائے۔6۔ ٹیکس میں چھوٹ دینے کے عمل کو کم کیا جائے۔7۔نیشنل ٹیکس کورٹ ، جو سپریم کورٹ کے تحت کام کرے، کا قیام عمل میں لایا جائے۔ 8۔ ٹیکس قوانین میں موجود بھول بھلیوں کو ختم کرکے اسے مربوط اور سادہ بنایا جائے۔ 
اگر ہم ٹیکس کانظام بہتر کرنا چاہتے ہیں تو یہ قانون سازی ناگزیرہے۔ بلاواسطہ ٹیکسز کا مقصد ریونیو میں اضافہ ہوتا ہے تاکہ سماجی اور معاشی سروسز کے لیے زیادہ رقم میسر آسکے لیکن اس پر کلی انحصار درست نہیں۔ اس کے علاوہ ٹیکس کے نظام میں پیچیدگیاں جہاں عام ٹیکس دہندگان کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں ، وہاں ٹیکس چوروںکے لیے بہت سے راستے بھی کھول دیتی ہیں۔اسے وصول کرنے کے لیے بھاری بیوروکریسی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے بدعنوانی کا راستہ بھی کھل جاتا ہے اورشہریوںکے سر پر خوف کی تلوار بھی لٹکی رہتی ہے۔ درحقیقت اب وقت آگیا ہے کہ ٹیکس کے نظام کو سادہ کرکے ریاست کے محصولات میںاضافہ کیا جائے۔ ٹیکس کے نئے نظام کے ذریعے بچت کرنے اور مختلف سکیموں میں، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی سکیموں میں سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں