"NNC" (space) message & send to 7575

ٹوٹے

میرے قصے میں تو تم آتے ہو
میرے حصے میں کیوں نہیں آتے
..................
اب خوشی دے کے آزما لے خدا
ان غموں سے تو میں نہیں مرتا
..................
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اصل حکمران کون ہیں؟ تو یہ بات جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کو کس طبقے پر تنقید کی اجازت نہیں؟(والٹیئر)
..................
میری رات دن میں چھپی چھپی
میرا دن چھپا کسی رات میں
میری زندگی کا یہ راز ہے
کوئی راز ہے میری بات میں
میں جہاں کہیں بھی الجھ گیا
وہیں گرتے گرتے سنبھل گیا
مجھے ٹھوکروں سے پتا چلا
میرا ہاتھ ہے کسی ہاتھ میں
..................
مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ
تشریح:شاعر کو حکیم نے جواب دے دیا۔
..................
اچھا شوہر کسی کو نہیں ملتا۔ ملے ہوئے شوہر کو مار پیٹ کے ہی اچھا بنایا جا سکتا ہے۔
..................
وہ جو آ جاتے تھے آنکھوں میں ستارے لے کر
نجانے کھوئے کہاں خواب ہمارے لے کر
..................
درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا
اور سکون ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
..................
آج کی اچھی بات: ۔رہنے دیں آپ کون سا عمل کر یں گے؟
..................
اب گناہ و ثواب بکتے ہیں
مان لیجئے‘ جناب بکتے ہیں
پہلے پہلے غریب بکتے تھے
اب تو عزت مآب بکتے ہیں
بے ضمیروں کی راج نیتی میں
جاہ و منصب‘ خطاب بکتے ہیں
شیخ‘ واعظ‘ وزیر اور شاعر
سب یہاں پر جناب بکتے ہیں
دور تھا انقلاب آتے تھے
آج کل انقلاب بکتے ہیں
دل کی باتیں حبیبؔ جھوٹی ہیں
دل بھی خانہ خراب بکتے ہیں
(حبیب جالب)
..................
ماں بولی وچ بولن والا
ہر کوئی اَن پڑھ نہیں ہُندا
..................
ہم اللہ کو ایک مانتے ہیں ۔
ہم اللہ کی ایک نہیں مانتے ۔(اشفاق احمد)
..................
ویکھ کراچی دا نظارا
اک دن بارش دس دن گارا
..................
درد سہنے کے آداب بنے ہی کب تھے
ہم نے سیمابؔ یونہی درد اٹھا رکھا ہے
..................
1995ء میں ایک بینک نے شاہ رخ خان کو قرضہ دینے سے انکار کر دیا۔2001ء میں شاہ رخ نے وہ بنک خرید لیا۔ 2004ء میں بل گیٹس کو ایک بینک نے قرضہ دینے سے انکار کیا۔ 2009ء میں بل گیٹس نے وہ بینک خرید لیا۔ آج موبائل کمپنی نے مجھے20 روپے ایڈوانس دینے سے انکار کیا ہے۔
بس دیکھتے جائو میںکیا کرتا ہوں؟
نا نا نا‘ معافی کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
..................
شادی سے پہلے لڑکے کی زندگی:
شادی سے پہلے لڑکے کے بیڈروم میں پرفیوم‘ محبت نامے‘ سی ڈیز‘ نئی ڈسک‘ کریڈٹ کارڈز‘ ایئر فریشنر‘ مختلف سمیں مع پیکج اور مکمل کرکٹ کٹ پڑ ی ہوتی ہے۔
سرہانے کے نیچے:۔ شاعری کی کتابیں‘ ڈائریاں‘ رسالے اورناول ۔
شادی کے بعد کی زندگی:
ڈسپرین‘ پینا ڈول‘ جوہر جوشاندہ‘قرضے کی درخواست‘ بجلی اور ٹیلی فون کے بل‘ اسپغول کا چھلکا‘ دور اور نزدیک کی عینک‘ میڈیکل رپورٹس‘ خالی پرس‘ ڈائپرزاور فیڈر
سرہانے کے نیچے کتاب''موت کا منظر‘‘۔
..................
ایک عربی شیخ سے غلام نے سوال کیا۔ ''ہم اسرائیل سے کب لڑیں گے؟‘‘
شیخ نے جواب دیا'' جب وہ اسلام قبول کر لیں گے‘‘۔
..................
مدبر اعظم‘ احسن اقبال نے فرمایا''پاکستان میں کوئی وزیراعظم پانچ سال بھی پورے نہیں کر سکا۔ امریکی صدر اپنے اقتدار کے دو مرتبہ چار سال پورے کر کے گھر کو چلا جاتا ہے اور کسی جج کی بے عزتی نہیں کرتا۔
..................

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں