"NNC" (space) message & send to 7575

ٹوٹے

73 فرقوں میں سے ایک فرقہ جنت جائیگا۔ باقی 72 فرقے پاکستان میں ہی رہیں گے۔
_______________
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان 
جناب ممنون حسین کا شکوہ!
چار لی چپلن نے خاموش فلموں میں کام کیا۔ چند ہی سال بعد دنیا نے اسے آسکر ایوارڈ سے نوازا۔ میں چار سال سے خاموش بیٹھا ہوں۔ ایک لکس سٹائل ایوارڈ ہی دے دو۔
_______________
کوئی مائی کا لال دلوں سے نواز شریف کی محبت ختم نہیں کر سکتا۔ یہ صرف تعلیم کر سکتی ہے۔
_______________
ٹی وی اینکرز کی نوک جھونک
میل اینکر: میں اس کے ساتھ کیسے بلٹن کروں؟ وہ کہہ رہی ہے میرے ساتھ بات ہی نہ کرو۔
فی میل اینکر: میں نے لہجے کی بات کی ہے۔
میل اینکر: بھئی اگر تمہارا کوئی مسئلہ چل رہا ہے تو میرے ساتھ ڈس کس کرو۔
فی میل اینکر: تمیز سے بات کرو۔
میل اینکر: میں نے تمہارے ساتھ کون سی بدتمیزی کی ہے؟
فی میل اینکر: جاہل
میل اینکر: اس کو کہو اپنی زبان کنٹرول کرے۔ یہ سب گریب ہو رہا ہے۔ اس کے نخرے ہی ختم نہیں ہو رہے۔
_______________
ڈاکٹر کہتے ہیں کہ صبح جلدی اٹھنے سے عمر بڑھتی ہے۔
مرغا سب سے پہلے اٹھتا ہے اور شام کو کڑاہی میں سب سے پہلے چڑھتا ہے۔
اس لئے وہم چھوڑو اور آرام سے اٹھا کرو۔
_______________
ہم وہ لوگ ہیں جو دیوار پہ لکھ دیتے ہیں ''دیوار پر لکھنا منع ہے‘‘۔
_______________
دو لڑنے والوں کے درمیان صلح نہ کرا سکو تو کم از کم نیچے بیٹھ جایا کرو تاکہ دوسرے لوگ بھی انجوائے کر سکیں۔
_______________
مسیح و خضر کی عمریں نثار ہوں اس پر
وہ ایک لمحہ جو یاروں کے درمیاں گزرے
_______________
نماز کے بعد دعا ہو رہی تھی کہ ''یااللہ جس نے ملک لوٹا‘ اسے تباہ و برباد کر دے‘‘۔
ایک لیگی یہ کہتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا ''لو جی! ہن مسجداں وچ وی سیاست‘ شروع ہو گئی اے‘‘
_______________
کراچی میں پانی کی قیمت اس وقت تک معلوم نہیںہوتی‘ جب تک ایم کیو ایم جیت نہ جائے۔
_______________
فقیر: اللہ کے نام پر ایک روپیہ دے دو۔
دکاندار: بابا جی کل آنا۔
فقیر: اس کل کل کے چکر میں‘ میرے آٹھ لاکھ پھنسے ہوئے ہیں۔
_______________
ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ میں نے تین لوگوں سے زیادہ بدنصیب کسی کو نہیں دیکھا:
وہ جو پرانے کپڑے پہنے جبکہ اس کے پاس نئے کپڑے ہوں۔
وہ شخص جس کے پاس کھانا ہو اور پھر بھی بھوکا رہے۔
یہاں پہنچ کر بزرگ چپ ہو گئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بہنے لگے۔ 
کسی نے پوچھا: تیسرا شخص کون ہے؟
فرمایا: تیسرا شخص جو صحت اور دولت ہونے کے باوجود‘ صرف ایک ہی شادی پر اکتفا کرتا ہو۔
_______________
عام چور آپ کا مال‘ آپ کا پرس‘ آپ کی گھڑی اور آپ کا موبائل فون وغیرہ چھین لیتا ہے۔
سیاسی چور آپ کا مستقبل‘ آپ کے خواب‘ آپ کا عمل‘ آپ کی تعلیم‘ آپ کی صحت‘ آپ کی قوت اورآپ کی مسکراہٹیں چھین لیتے ہیں۔ 
ان میں ایک کمال کا بنیادی فرق ہوتا ہے؟
عام چور آپ کا انتخاب کرتا ہے جبکہ سیاست دانوںکا انتخاب آپ خود کرتے ہیں۔
_______________
انسان بھی کیا شے ہے؟
دولت کمانے کے لیے اپنی صحت کھو دیتا ہے۔
پھر صحت کو واپس پانے کے لئے اپنی دولت کھوتا ہے۔
مستقبل کا سوچ کر اپنا حال ضائع کرتا ہے۔
پھر مستقبل میں اپنا ماضی یاد کر کے روتا ہے۔
جیتا ایسے ہے جیسے کبھی مرنا ہی نہیں۔
اور مرتا ایسے ہے جیسے کبھی جیا ہی نہیں۔
______________
پاکستانی بیوی اور پاکستانی پولیس ایک ہی سوال کرتی ہے۔
''کہاں سے آرہے ہو؟‘‘
______________
ضلع سرگودھا کے ایک گائوں میں نواز شریف نے تقریر ختم کرنے کے بعد‘ گاڑی میں بیٹھتے ہوئے اپنے ایک ساتھی سے کہا ''اسلام آباد اور لاہور سے تو یہ گائوں ہی اچھا ہے۔ کسی نے کچھ نہیں مانگا‘‘۔
______________

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں