گوبر کی کھاد زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ماہرین زراعت

گوبر کی کھاد زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے  انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ماہرین زراعت

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزا ءکی فراہمی سمیت زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

فیصل آباد(اے پی پی)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزا ءکی فراہمی سمیت زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ گوبر کی کھاد یورین اور گوبر پر مشتمل ہوتی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ یورین میں موجود نائٹروجن یوریا کھاد جیسی کیمیائی شکل میں موجود ہوتی ہے لیکن گوبر کے ڈھیر کو کھلی شکل میں چھوڑ دینے کے باعث اس میں سے تین ہفتوں کے اندر اندر 90فیصد نائٹروجن ضائع ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوبر کی کھاد جتنی زیادہ گلی سڑی ہو گی اس کے فوائد اتنے ہی زیادہ ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں