جیک کیلس 21 ویں صدی کے عظیم ترین کرکٹر قرار
دبئی(سپورٹس ڈیسک)سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس کو 21 ویں صدی کا عظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا۔
کرک انفو کے ماہرین اور سابق کرکٹرز پر مشتمل خصوصی جیوری نے 21ویں صدی کے عظیم ترین بین الاقوامی مرد کرکٹرز کا انتخاب کر لیا ہے ، جس میں سچن ٹنڈولکر کو صدی کا بہترین بلے باز، متھیا مرلی دھرن کو بہترین بولر جبکہ جیک کیلس کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔ خواتین کی کرکٹ میں آسٹریلیا کی ایلس پیری کو 21ویں صدی کی عظیم ترین بین الاقوامی کرکٹر منتخب کیا گیا۔ 25 رکنی جیوری میں وسیم اکرم، گریگ چیپل، فاف ڈو پلیسی، میتھیو ہیڈن، اینجلو میتھیوز، اوئن مورگن، روی شاستری، ڈینیئل ویٹوری اور شین واٹسن سمیت کئی نامور شخصیات شامل تھیں۔ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز کو بہترین ٹی ٹونٹی بلے باز جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو بہترین ٹی ٹونٹی بولر قرار دیا گیا۔