سویڈن :والدین کو بچوں کے سامنے موبائل استعمال کم کرنیکی ہدایت

سویڈن :والدین کو بچوں کے سامنے  موبائل استعمال کم کرنیکی ہدایت

اسٹاک ہوم(اے ایف پی) سویڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے موبائل فون کا استعمال ترک یا محدود کریں۔۔۔

ادارے کے مطابق نئی سفارشات تحقیق کی روشنی میں جاری کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ والدین اپنے فون صرف ضرورت کے وقت استعمال کریں یا بچوں کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کریں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ والدین کی زیادہ سکرین سرگرمی بچوں کی عادات اور ان کے ساتھ تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتی ہے ۔ ایجنسی نے گھروں میں سکرین فری زونز بنانے کی بھی تجویز دی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں