نوشہرو فیروز:ٹرالر نے موٹر سائیکل کچل دی، 4افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز:ٹرالر نے موٹر سائیکل کچل دی، 4افراد جاں بحق

قومی شاہراہ رسول آباد پولیس چوکی کے قریب حادثہ، 17سالہ لڑکی شدید زخمی حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار، پولیس نے ناکہ بند کرکے تلاش شروع کردی

محراب پور، پڈعیدن (نمائندگان دنیا)نوشہرو فیرو میں ٹریفک کے المناک حادثے میں خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 17 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ افسوس ناک حادثہ رسول آباد پولیس چوکی کی حدود میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں پر ٹرالر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد کچل کر جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 27 سالہ قادر شر ولد سکندر عرف جلال شر، 6 سالہ علی نواز ولد قادر شر، 44 سالہ مسمات سورٹھ شر اور 7 سالہ غلام رہبر ولد حاجی شر شامل ہیں، جو موقع پر جاں بحق ہوگئے اس حادثے میں 17 سالہ لڑکی روزینہ شر شدید زخمی ہوگئی، جسے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار افراد کا تعلق گاؤں عاقل شر سے بتایا جاتا ہے ، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء حوالے کر دی گئیں، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا، جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں