سونے کی قیمت میں 4400روپے کی کمی ،ڈالر بھی سستا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 44 ڈالر کی کمی سے 4494 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 71 ہزار 762 کا ہوگیا ،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3773 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 4 ہزار 459 ر ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 278.47 پر بند ہوا۔