ماں کی جدائی کا درد کبھی ختم نہیں ہو گا:جھانوی کپور

ماں کی جدائی کا درد کبھی ختم نہیں ہو گا:جھانوی کپور

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی والدہ اور لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کے برسوں بعد بھی ان کی جدائی کے درد کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا زخم ہے جو کبھی مکمل طور پر نہیں بھر سکتا۔

ایک انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا کہ کوئی بھی شخص سری دیوی جیسا نہیں ہو سکتا اور نہ ہی میں خود کبھی اپنی والدہ کے مقام تک پہنچنے کا دعوی کر سکتی ہوں۔جھانوی نے کہا کہ لوگ اکثر میرا موازنہ سری دیوی سے کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میری والدہ کی شخصیت، فن اور اثر و رسوخ بے مثال تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ درد کبھی ختم نہیں ہو گا، میری پوری کوشش یہی ہے کہ میں اپنی والدہ کے شاندار ورثے کو آگے بڑھاؤں اور اپنے کام کے ذریعے ان کی یاد کو زندہ رکھوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں