تھائی لینڈ نے بھارت کیلئے ویزا فری انٹری ختم کر دی
بینکاک(دنیا مانیٹرنگ)تھائی لینڈ نے بھارت کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، نئی امیگریشن پالیسی نافذ کر دی گئی۔۔۔
بھارتی جریدے کے مطابق تھائی حکومت نے امیگریشن قوانین کے جائزے کے بعد اہم تبدیلیاں کیں۔بھارتی جریدے کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ میں غیر قانونی ملازمتوں اور سکیورٹی خدشات پر ویزا پالیسی تبدیل کی گئی ہے ۔