تنخواہ دار طبقے پرٹیکس شرح 20 فیصد تک لائی جائے ، زبیرطفیل

تنخواہ دار طبقے پرٹیکس شرح  20 فیصد تک لائی جائے ، زبیرطفیل

کراچی (آئی این پی)صدر یونائٹیڈ بزنس گروپ زبیرطفیل نے نئے وفاقی بجٹ 2026-27 کیلئے حکومت کو دی گئی

اپنی تجاویز میں کہا کہ معیشت اعتماد، سرمایہ کاری، پیداوار اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے حکومت جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرے ،جی ڈی پی شرح نمو 8.5 فیصد اور تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 35 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد تک لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں