سونیری بینک کی ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت داری قائم

سونیری بینک کی ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت داری قائم

چنوئے کیمپس ایک سال کیلئے اپنانے کا اعلان،مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(بزنس ڈیسک)سونیری بینک نے دی سٹیزنز فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف)کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے جس کے تحت بینک نے ایک سال کیلئے ٹی سی ایف کے چنوئے کیمپس کو اپنایا ہے ، اس اقدام کے ذریعے سونیری بینک پاکستان بھر میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی کاوشوں کو مزید مضبوط بنا رہا ہے ۔اس شراکت داری کے تحت 21 مئی 2026ء کو مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط اور یادگاری تختی کی تنصیب کی تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد سونیری بینک اورٹی سی ایف کے درمیان تعاون اور تعلیم کے ذریعے مثبت اور دیرپا اثرات پیدا کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرنا تھا۔ مفاہمتی یادداشتِ پر سونیری بینک کی جانب سے معراج الدین احمد، ہیڈ آف ہیومن ریسورسز، لیگل اینڈ جنرل سروسز جبکہ سپورٹرز آف دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کی جانب سے بیرسٹر زارا شاہین اعوان، جنرل باڈی ممبر اور رضاکار نے دستخط کیے۔ سونیری بینک کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسز، لیگل اینڈ جنرل سروسز معراج الدین احمد نے کہا کہ دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے ساتھ ہماری شراکت داری ایسے اقدامات میں سرمایہ کاری کے ہمارے عزم کی عکاس ہے جو کمیونٹیز میں بامعنی اور پائیدار اثرات مرتب کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں