پاکستانی ڈومیسٹک اور کلب لیول کے بیٹرز پیں:راشد لطیف
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی کے باوجود پاکستانی بیٹرز کے اندازِ بیٹنگ پر سوال اٹھا دیا۔
میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے راشد لطیف نے پاکستانی بلے بازوں کو ڈومیسٹک اور کلب لیول کے بیٹرز قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سمیت کسی بھی بلے باز کو دیکھ کر یہ نہیں لگا کہ وہ ورلڈکلاس بیٹنگ کر رہے ہیں، انہوں نے کوئی ایسی شارٹس نہیں کھیلیں جس سے لگتا ہو کہ وہ انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں۔