بشری انصاری کی بھارتی کامیڈی شو کپیل شرما پر شدید تنقید

بشری انصاری کی بھارتی  کامیڈی شو کپیل شرما پر شدید تنقید

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے مشہور بھارتی کامیڈین کپیل شرما کے شو پر شدید تنقید کی ہے ۔

 بشری انصاری نے ایک شو کے دوران کہا کہ یہ اس شو میں ہر اداکار ٹرانسجینڈر بن کر کیوں لوگوں کو ہنسانا چاہتا ہے ، مجھے اس بات سے اب چڑ ہونا شروع ہو گئی ہے ۔اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا ٹرانسجینڈر یا عورت کا روپ دھار کر بے ہودہ گفتگو کرنا کامیڈی ہے ؟ بشری انصاری نے مزید کہا کہ کیا لوگوں کو اچھا لگے گا کہ ہم سینئر اداکارائیں، ہمیشہ سکرین پر آدمیوں کا روپ دھار کر الٹے سیدھے مذاق کرتی نظر آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں