طلاق یافتہ کرکٹر کو تعریف کرنے پر بلاک کر دیا:نہال وڈولیا

طلاق یافتہ کرکٹر کو تعریف کرنے  پر بلاک کر دیا:نہال وڈولیا

ممبئی (آئی این پی)بھارتی ٹی وی اور او ٹی ٹی اداکارہ نہال وڈولیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز راجستھان رائلز سے تعلق رکھنے والے ایک طلاق یافتہ کرکٹر نے مجھے سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجے اور میری خوبصورتی کی تعریف کی تھی۔

حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نہال وڈولیا نے بتایا کہ مذکورہ کرکٹر اکثر میری سوشل میڈیا پوسٹس پر ردِعمل دیتے تھے اور مجھے خوبصورت، پرکشش اور حسین جیسے الفاظ سے مخاطب کرتے تھے ،میں نے اس گفتگو میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور بعد میں کرکٹر کو بلاک کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں