علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت
کراچی (آئی این پی)اداکارہ علیزے شاہ نے حالیہ تنازع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری وائرل ویڈیو کا تعلق ہرگز دنانیر مبین سے نہیں تھا، تاہم انہوں نے دنانیر کو خود پسند قرار دیتے ہوئے ان کے منیجر پر بھی تنقید کی۔
حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ناک پکڑ کر وائرل گانے سیارا کی نقل اتارتی دکھائی دیں، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اسے دنانیر مبین کی گلوکاری پر طنز قرار دیا تھا، علیزے نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ افواہ دنانیر نے خود نہیں پھیلائی تو پھر انہیں اپنے منیجر کو فارغ کر دینا چاہیے ۔