دعا لیپا اور کالم ٹرنر کی محبت رشتہ ازدواج میں تبدیل

دعا لیپا اور کالم ٹرنر کی محبت رشتہ ازدواج میں تبدیل

لندن (این این آئی) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا اور برطانوی اداکار کالم ٹرنر نے خاموشی سے شادی کر لی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے 31 مئی کو لندن میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی، شادی کی تقریب مشہور اولڈ میری لیبون ٹان ہال میں منعقد ہوئی۔تصاویر میں دعا لیپا سفید لباس، دستانوں اور بڑے ہیٹ میں نظر آئیں جبکہ کالم ٹرنر نے نیوی بلیو سوٹ اور ٹائی پہن رکھی تھی، تقریب کے بعد دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں