لاہور :جھگڑے کے دوران تشدد 70سالہ بزرگ جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی کے علاقے میں جھگڑے کے دوران تشدد کے نتیجے میں 70 سالہ بزرگ جاں بحق ہو گیا ۔
ٹبی سٹی کے علاقے نوگزہ چوک میں ناشتہ کرنے کے دوران 70 سالہ اللہ رکھا اور افتخار عرف ججی کے درمیان جھگڑا ہو گیا ،اس دوران افتخار عرف ججی نے 70 سالہ بزرگ کو تھپڑ مارے جس سے وہ زمین پر گر گیا،اللہ رکھا کو اسکا بیٹا فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا،تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔