بینک افسر بن کر شہری کیساتھ5لاکھ کا فراڈ،گروہ گرفتار

بینک افسر بن کر شہری کیساتھ5لاکھ کا فراڈ،گروہ گرفتار

ملتان میں کارروائی ،ملزم پشاور، شورکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد کے رہائشی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے نے بینک افسر بن کر فراڈ کرنے والا 5رکنی گروہ گرفتارکرلیا ، ملزموں نے فون کالز پرخود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے شہری کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے منتقل کئے تھے ، زیر حراست افراد کا تعلق پشاور، شورکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد سے ہے ،کارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایت پر ملتان میں کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں