قصور: زمین کے تنازع پر فائرنگ ، ایک شخص قتل، 3زخمی

قصور: زمین کے تنازع پر  فائرنگ ، ایک شخص قتل، 3زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے علاقہ راجہ جنگ ڈوگراں والا چوک کے قریب زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، 3افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دو گروپوں کے درمیان کافی عرصہ سے زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ روز ایک فریق کے افراد راستے سے گزر رہے تھے کہ مخالف فریق نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجہ میں چار افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے واقعہ میں 50 سالہ شرافت علی ولد خوشی محمد سر اور سینے پر گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ 46 سالہ خالد ولد سردار علی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگنے ، 30 سالہ محمد وسیم ولد سردار علی بائیں بازو اور کندھے پر گولیاں لگنے اور 26 سالہ ندیم ولد عیسیٰ پیشانی پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں