تربوز کی اگیتی کاشت 25 مارچ تک مکمل کرلی جائے :زرعی ادارہ

تربوز کی اگیتی کاشت 25 مارچ تک مکمل کرلی جائے :زرعی ادارہ

کاشت سے قبل زمین ہموارکرنے ، گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کی ہدایت

فیصل آباد(اے پی پی)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ماہرین زراعت نے تربوز کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تربوز کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ماہ 25مارچ تک مکمل کر لیں تاکہ صحت مند اور بہتر پیداوار حاصل کر نا ممکن ہو سکے ۔ زرخیز ریتلی میرا زمین جس میں پانی کا بہتر نکاس موجود ہو میں تربوز کی اگیتی فصل کاشت کر سکتے ہیں۔ کاشت سے قبل زمین کو ہموار کر کے گوبر کی گلی سڑی کھاد 15سے 20ٹن فی ایکڑ ڈالی جائے اور ہل چلا کر اس کھاد کو زمین میں مکس کر دیا جائے ۔ اچھی روئیدگی والا ایک کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہیے ۔ بیج کو بذریعہ چوکا پٹڑی کے دونوں کناروں پر 35سینٹی میٹر کی گہرائی میں 40سے 50سینٹی میٹر کے فاصلے پرلگایا جائے ۔ کوئی مشکل درپیش ہو توفری ہیلپ لائن 0800-15000پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں